Aug ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطے میں ایک جامع سیاسی راہ حل تک پہنچنے تک افغان امن مذاکرات کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کل رات امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک رابطے میں افغانستان میں امن کے عمل کے تناظر میں شروع ہونےوالے لویہ جرگہ کے اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ یہ تبدیلی افغان انٹرا مذاکرات کے شروع ہونے میں ممدومعاون ثابت ہو سکتی ہے۔

پاکستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کیلئےمعاونت جاری رکھےگا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں اس ٹیلی فونک گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے بیان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 29 فروری کو امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کی رو سے کابل حکومت کو 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنا تھا جنہیں حکومت نے مرحلہ وار رہا کیا ہے تاہم باقی ماندہ 400 قیدیوں کی رہائی کے لیے صدر اشرف غنی کے انکار سے امن مذاکرات کے سبوتاژ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس