Aug ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں دھماکہ، ایک بچی جاں بحق، متعدد زخمی

پاکستان بھر میں جہاں جشن آزادی کی تیاریاں چل رہی ہیں وہیں صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم کے حملے میں ایک کمسن بچی جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر ایک دکان میں دستی بم پھینکا جس کی زد میں آکر ایک بچی سمیت سات افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

سول ہسپتال کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق دھماکے سے زخمی پانچ افراد کو ہسپتال کے ٹراما سینٹر لایا گیا۔ 

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل بھی چمن کے مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہو گئے تھے۔ بلوچستان گزشتہ کچھ عرصے سے بدامنی کا شکار ہے اور کہا جاتا ہے کہ اسکے پیچھے بیرونی دشمنوں کا ہاتھ ہے جو صوبے کے حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس