پاکستان، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد ہلاک
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔
کارروائی کے دوران دہشت گرد کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
بعض ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد کالعدم تنظیم کا کمانڈر تھا اور وہ سراج رئیسانی پر ہونے والے خود کش دھماکے سمیت دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہا تھا۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ابھی تک دہشتگرد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد تکفیری گروہ لشکر جھنگوی، جماعت الاحرار اور بلوچستان لبریشن آرمی دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں اور اس علاقے میں اب تک ایران و عراق کی زیارت پر جانے والے سینکڑوں زائرین بھی تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔