آزاد اور خود مختار فلسطین کے قیام کے بغیر، قیام امن غیر ممکن: عمران خان
پاکستان کے وزیر اعظم نے ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کی ایک بار پھر حمایت کی ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی مملکت کی تشکیل عمل میں نہیں آتی اس وقت تک علاقے کا بحران ختم نہیں ہو گا۔
عمران خان نے فلسطینیوں پر مسلط کرنے والے اقدامات اور یکطرفہ معاہدے پر کہا کہ اس سے فلسطین کا بحران حل نہیں ہو گا۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے اسرائیل کے ساتھ عرب امارات کے معاہدے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین پر ہر قسم کے یکطرفہ معاہدے کا مخالف ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کے حوالے سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں دو ہفتے قبل ابوظہبی اور تل ابیب نے سفارتی تعلقات پوری طرح معمول پر لانے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے۔