Sep ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کان حادثہ،17 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ماربل کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں سترہ مزدور جاں بحق پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے زیارت میں ماربل کی کان اچانک بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں دب کر سترہ افراد  ہلاک  جب کہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دور افتادہ علاقہ سے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ابتدائی معلومات کی بنیاد پر حادثہ تودہ گرنے سے سامنے آیا تاہم حادثے کی باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔اس سے قبل پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا اور صوبے بلوچستان میں بھی پتھر کے کوئلے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں تقریبا تیس افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں موجود کانیں محفوظ نہیں سمجھی جاتیں۔

 

 

 

 

ٹیگس