Sep ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کی حمایت پر قائم ہیں: پاکستان

حکومت پاکستان نے ایک بار پھر بین الاقوامی ایٹمی معاہدے پر عمل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کی حفاظت پر مبنی اپنے موقف پر قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی معاہدے کو پیچیدہ ترین مسائل کے سفارتی حل کے میدان میں ایک بہتر مثال سمجھتا ہے اور ہمارا یہ موقف بہت واضح ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے آٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو یکطرفہ طور پر بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی اور ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ پھر اسکے بعد امریکہ نے ایٹمی معاہدے کا فریق نہ رہ جانے کے باوجود، سلامتی کونسل کے نام ایک مراسلے میں ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کا دعوی کیا تاکہ اپنے خیال میں وہ اسنیپ بیک مکانیزم کو فعال اور اقوام متحدہ کی ساری پابندیاں ایران کے خلاف عائد کروا سکے۔ مگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیشتر رکن ملکوں نے واشنگٹن کے اس اقدام پر مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکہ اسنیپ بیک مکانیزم فعال کرنے کا حق نہیں رکھتا۔

ٹیگس