Oct ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
  • ماضی میں الجھنے کے بجائے مستقبل پر نظر جمائیں، پاکستان کا افغانستان کو مشورہ

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پاک افغان تعلقات کو بہتر بنائے جانے پر زور دیا ہے

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے اعلی افغان مصالحتی کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ماضی میں پھنسے رہنے کے بجائے باہمی روابط کو بہتر بنایا جائے۔

عمران خان نے یہ ٹوئٹ افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے تین روزہ دورہ پاکستان کے بعد اسلام آباد سے روانگی سے کچھ دیر قبل کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ان کی ملاقات بہت خوشگوار رہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ان کی ملاقات اور گفتگو کا نچوڑ یہ ہے کہ ماضی، سیکھنے کے لئے ایک انمول استاد ہے مگر اس میں زندہ رہنا ممکن نہیں ہے، بنا بریں ہمیں ہر حال میں مستقبل پر نگاہ رکھنی ہوگی۔

ٹیگس