میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
پاکستان میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کپیٹن صفدر پر بغاوت کا مقدمہ گوجرانوالا میں درج کیا گیا ہے۔ بغاوت کے مقدمے میں مسلم لیگ نون کے ایک اور رہنما عمران خالد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما اور کپیٹن ریٹائرڈ صفدر نے جمعے کو عمران خالد کی رہائشگاہ پر میٹنگ کی تھی جس میں ریاستی اور انتظامی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز الفاظ استعمال کئے گئے اور دھمکیاں دی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق کپیٹن صفدر کی گرفتاری کے لئے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سولہ اکتوبر کو گوجرانوالا میں ایک عوامی جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔