Oct ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں اربعین حسینی میں لوگوں کی وسیع پیمانے پر شرکت

پاکستان میں کورونا وبا کے باوجود شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔

ہمارے نمائندے کے مطابق چہلم کا سب سے بڑا جلو‎س کراچی میں نکالا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق کراچی میں چہلم کا مرکزی جلوس صبح نو بجے مارٹن روڈ امام بارگاہ سے برآمد ہوکے نشتر پارک پہنچا جہاں چہلم کی مرکزی مجلس منعقد ہوئی۔ مجلس کے بعد نشتر پارک سے یہ جلوس مختلف راستوں سے گزرتا ہوا ، حسینیہ ایرانیان کی جانب رواں دواں ہے۔
سیکورٹی کے مد نظر چہلم کے جلوس کے راستے پر آنے والے علاقوں میں موبائل فون سروس بند اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی ہے۔
کوئٹہ میں چہلم کے دوجلوس برآمد ہوئے ۔ ایک جلوس علمدار روڈ سے اور دوسرا ہزارہ ٹاؤں سے برآمد کیا گیا۔
اس کے علاوہ راولپنڈی، لاہور، ملتان، حیدر آباد سندھ ، اور سرگودھا اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے سبھی اہم شہروں میں چہلم کے مخصوص جلوس برآمد ہوئے۔

 

ٹیگس