سابق حکمرانوں پر عمران خان کی شدید تنقید
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن اور سابق حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکمراں آئی ایس آئی کو پنجاب پولیس بنانا چاہتےتھے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کو ان کی چوری کا علم ہوتا ہے اس لئے ہر آرمی چیف سے ان کو پریشانی ہوتی ہے کیونکہ یہ اس کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے تھے - عمران خان نے اسلام آباد میں آل پاکستان انصاف لائرز فورم کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کا قول ہے کہ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا -
انہوں نے اپوزیشن کی اے پی سی پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بے روز گار سیاستداں اکٹھا ہوگئے ہیں یہ قانون کی بالادستی نہیں مانتے یہ کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی ہاتھ نہ لگائے یہ انتقامی کارروائی ہے- عمران خان نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے رہنما یہ سمجھتے ہیں کہ سڑکوں پر نکل کر عمران خان کو بلیک میل کرلیں گے تو یہ سب مل کر دوسال بھی جلسے کریں تو ہمارا ایک جلسہ ان پربھاری ہوگا۔ انہوں نے نوازشریف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ لندن میں بیٹھا ہوا شخص کارکنوں سے کہتا ہے کہ سڑکوں پر نکلیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ وہ نہیں نکلیں گے۔