بغاوت کیس سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو چھوڑکے سبھی مسلم لیگی رہنماؤں کے نام خارج
لاہور میں بغاوت کیس سے، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو چھوڑکے سبھی مسلم لیگی رہنماؤں کے نام خارج کردیے گئے ہیں۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی، نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ ، لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ، لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمذی اور مسلم لیگ نون کے دیگر سبھی رہنماؤں کے ناموں کو بغاوت کیس سے نکال دیا گیا صرف نواز شریف کا نام باقی رکھا گیا ہے۔
بغاوت کیس کے مدعی بدر رشید نے کہا ہے کہ خصوصی تفتیشی ٹیم نے ایف آئی آر سے چار دفعات نکال دی ہیں اور صرف بغاوت پر اکسانے کی دفعہ کو باقی رکھا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے حکومت نے کہا تھا کہ نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ غلط قائم کیا گیا ہے ، یہ اچھا نہیں اور حکومت کے کسی بھی فرد نے نواز شریف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی حمایت نہیں کی ہے۔