Oct ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
  • دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک پاکستانی فوجی جاں بحق

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر تربت کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ میں ایک سیکورٹی اہلکار کے مارے جانے اور تین کے زخمی ہونے کی خبر ہے.

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تربت سے پینتیس کلومیٹر جنوب مشرق میں جھکی کے مقام پر دہشت گردوں اور سیکورٹی فورس کے گشتی دستے کے درمیان فائرنگ تبادلہ ہوا ہے۔

بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جاں بحق ہوا جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

پچھلے تین روز کے دوران بلوچستان میں سیکورٹی اہلکاروں پر کیا جانے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ دو روز قبل بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے اورماڑا میں تیل و گیس کی کمپنی کے کارواں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی جس میں چودہ سکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران صوبہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس