Oct ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان حکومت اور مسلم لیگ نون میں اختلافات بڑھے

لاہور میں سابق وزیر ا‏عظم نواز شریف کی بینی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق لاہور پولیس نے پی ڈی ایم کے گوجرانوالا اجلاس میں جانے کے دوران، شہریوں کے لئے تکلیف کا باعث بننے ، سڑکوں کو بلاک کرنے غیر ضروری طور پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سیکورٹی کے قوانین توڑنے کے الزامات کے تحت مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن صفدر اور مسلم لیگ نون کے بعض دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے کراچی میں بانی پاکستان کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے کے الزام میں بھی مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کپیٹن صفدر اور پارٹی کے دوسو دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم بعد ازاں عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔
مریم نواز اور کیپٹن صفدر اٹھارہ اکتوبر کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کے لئے کراچی گئے تھے جہاں انھوں نے بانی پاکستان کے مزار پر بھی حاضری دی تھی۔

 

ٹیگس