Oct ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • نواز شریف کو ملک لوٹانے کے لئے برطانوی حکومت کو اسلام آباد کا خط

حکومت پاکستان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے لئے برطانیہ کو خط لکھ دیا ہے

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق خط میں حکومت پاکستان نے برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل پر نواز شریف کو واپس بھیجنے کے لئے اپنے وسیع اختیارات استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط میں عدالت کے گرفتاری کے وارنٹ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ نواز شریف ایک سال سے لندن میں مقیم ہیں اور وہ علاج کی غرض سے عبوری ضمانت پر رہا ہو کر پاکستان سے وہاں گئے تھے۔ اس درمیان نواز شریف کی عدالت میں طلبی کا اشتہار بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں آویزاں کر دیا گیا ہے-

حکومت نے عدالتی احکامات پر العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسوں میں نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات، جنگ اور ڈان میں شائع کرائے تھے- اشتہار میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف چوبیس نومبر کو عدالت میں پیش ہوں۔

ٹیگس