Nov ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کا خیر مقدم کیا

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورۂ اسلام آباد کو دوطرفہ اور علاقائي تعاون کے استحکام کی راہ میں ایک قدم قرار دیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے تہران کی جانب سے اسلام آباد کی علاقائي پالیسیوں کی ٹھوس حمایت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دورۂ پاکستان سے دونوں ملکوں کے آپسی تعاون کے علاوہ علاقائي تعاون کے فروغ میں بھی مدد ملے گي۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے تین سال میں ڈاکٹر ظریف کا یہ چوتھا دورۂ پاکستان ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے انتہائي گہرے اور قریبی تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد کی بنیاد پر استوار ہیں اور ان کی جڑیں مشترکہ ثقافت و مذہب میں پیوست ہیں۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ کے دورۂ پاکستان سے دونوں ملکوں کا آپسی تعاون پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا۔

ٹیگس