Nov ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • شہباز شریف اور حمزہ شریف کی احتساب عدالت میں پیشی

لاہور میں احتساب عدالت کے احاطے میں ن لیگ کے حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کی خبریں ہیں۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مرکز لاہور میں احتساب عدالت کے احاطے میں ن لیگ کے حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تاہم پولیس صورتحال کو قابو میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پیش کیا گیا تو اس موقع پر عدالت کے باہر نون لیگی کارکنوں اور پولیس میں ہاتھا پائی ہوئی۔

پولیس اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان مڈبھيڑ اس وقت ہوئی جب پولیس نے نون لیگی کارکنوں کو زبردستی شہباز شریف کی گاڑی کے آگے سے ہٹانے کی کوشش کی۔

 اس سے قبل لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے سلسلے میں حمزہ شہباز کو بھی بکتر بند گاڑی میں نیب عدالت پہنچایا گیا، اس دوران ان کے حامیوں نے نعرے بازی کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آمد کے موقع پر عدالت کے باہر اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

 

 

ٹیگس