Nov ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ایم کیو ایم کے بانی کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

پاکستان نے ایم کیو ایم کے بانی کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست تیار کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہزار دوسو دس انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی اس فہرست میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کا نام بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین پر عمران فاروق کے قتل کا الزام ہے۔
ایف آئی اے کی انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گردوں کی فہرست میں ویڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ناصر بٹ اور مسلم لیگ نون کے سلیم رضا کے نام بھی شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی تیار کردہ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ایک ہزار دوسو دس افراد میں سے سات سو سینتیس کا تعلق خیبر پختونخوا سے، ایک سو اکسٹھ کا تعلق بلوچستان سے، ایک سو بائیس کا تعلق پنجاب سے، سو کا تعلق سندھ سے، تیس کا تعلق گلگت بلتستان سے اور بتیس کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

ٹیگس