دباؤ کے باوجود صیہونی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے: عمران خان
Nov ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی جانب سے صیہونی حکومت کو تسلیم کرنا ناممکن ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان پر صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کے لئے دباؤ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم حکومت پاکستان صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی۔
عمران خان نے دباؤ بنانے والے ممالک کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق انہیں ملنے چاہئیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کے عوام نے بھی اب تک بارہا مظاہرے کر کے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت کی ہے اور فلسطینی کاز کی حمایت اور صیہونیوں سے نفرت پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔