Nov ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان سپر لیگ کا دوسرا اہم میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کراچی کنگز سے مقابلے کے لیے دوسرا اہم میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ہمارے نمائندہ کھیل کے مطابق لاہور قلندر اور ملتان سلطانز فائنل میں پہنچنے کے لیے آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
گزشتہ روز کوالیفائر میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر براہ راست فائنل میں پہنچ گئی تھی۔
پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی تھی۔  پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستر رن بنائے تھے۔
بعد ازاں لاہور قلندرز نے ایک سو ستر رن کا ہدف انیس اوور میں پانچ  وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں پشاور زلمی ایونٹ سے باہر ہو گئی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے تمام میچ شائقین کے بغیر کھیلے جا رہے ہیں۔

ٹیگس