Nov ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہونے کے بعد یومیہ ٹیسٹ کی شرح بڑھا کے پچھتر فیصد کردی گئی ہے۔

پاکستان کی وزارت صحت کے مطابق پاکستان کے ایک سو بائیس نجی اور سرکای تجربہ گاہوں میں باون ہزار ایک سو ترانوے یومیہ ٹیسٹنگ کی گنجائش پائی جاتی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کا پتہ لگانے کے لئے انتالیس ہزار دو سو اڑسٹھ نمونوں کی جانچ کی گئی۔
پاکستان کے نیشنل کورونا سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹے میں دو ہزار ایک سو اٹھائیس نئے کورونا مریضوں اور انیس اموات کا اندراج کیا گیا۔ پاکستان میں اس دوران پانچ سو نننانوے افراد کورونا سے شفایاب ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ انسٹھ ہزار بتیس ہے جن میں سے سات ہزار ایک سو ساٹھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور تین لاکھ تئیس ہزار آٹھ سو چوبیس مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد بھی اٹھائیس ہزار اڑتالیس ہو چکی ہے۔

 

ٹیگس