Nov ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • گلگت بلتستان انتخابات، پی ٹی آئی سر فہرست

پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان کے اسمبلی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق تیئیس نشستوں کے مکمل غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نو نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف، سات نشستوں پر آزاد امیدوار، چار پر پاکستان پیپلز پارٹی، دو پر پاکستان مسلم لیگ نون اور ایک پر مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
گلگت بلتستان کے اسمبلی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے راجہ ذکریا نے سابق وزیر اعلی مہدی شاہ کو ہرا دیا ہے۔ ادھر پیپلز پارٹی کے امجد حسین دو حلقوں سے کامیاب ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان کی انتخابی تاریخ میں پہلی بار کوئی امیدوار دو حلقوں سے کامیاب ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی چوبیس میں سے تیئیس نشستوں کے لئے اتوار کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے ختم ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی تھی۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں میرا الیکشن چرایا گیا ہے۔

 

ٹیگس