Nov ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چھے ارکان کورونا میں مبتلاء

نیوزیلینڈ کے دورے پر جانے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چھے کھلاڑی کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کرائسٹ چرچ پہنچنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا اور چھے ارکان کو کورونا میں مبتلا پایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ان میں دو افراد ایسے ہیں جو پہلے بھی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کورونا میں مبتلا پائے گئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سبھی چھے ارکان کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دی گئی پریکٹس کی سہولت بھی معطل کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعض ارکان کو کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے دیکھا گیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ایسے عالم میں مثبت آیا ہے کہ روانگی سے قبل لاہور میں پوری ٹیم کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

 

ٹیگس