Nov ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کا زور، سابق صوبائی وزیر بھی ہلاک

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد کورونا سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی کے نجی ہسپتال میں ایم کیو ایم رہنما اور سابق صوبائی وزیرعادل صدیقی کورونا کا شکار ہو کر انتقال کرگئے۔ عادل صدیقی کچھ دنوں سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

عادل صدیقی جگر کے کینسر میں بھی مبتلا تھے۔ عادل صدیقی رواں ماہ جلا وطنی کے بعد دبئی سے پاکستان آئے تھے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 25 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 24 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں اب تک 55 لاکھ 8 ہزار 810 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 302 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 41 ہزار 423 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ٹیگس