Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کے قہر میں شدت

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں متاثرین اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے کورونا کنٹرول سنٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تین ہزار دو سو باسٹھ نئے مریضوں اور پچپن نئی اموات کا اندراج کیا گیا۔ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تین ہزار تین سو چون افراد کورونا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ دس ہزار بہتر اور اس موذی وبا سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہزار دو سو ساٹھ ہو چکی ہے جبکہ تین لاکھ پچاس ہزار تین سو پانچ افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد اکاون ہزار پانچ سو سات ہو چکی ہے جن میں سے دو ہزار تین سو پچانوے کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
اس دوران پاکستان میں یومیہ کورونا ٹیسٹ کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ پاکستان کے کورونا کنٹرول سنٹر کی رپورٹ کے مطابق جمعرات تین دسمبر کو کورونا سے متاثرین کا پتہ لگانے کے لئے چوالیس ہزار چھے سو ستائیس نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد اس ملک میں کورونا ٹیسٹ کی مجموعی تعداد چھپن لاکھ بہتر ہزار ایک سو چھیاسٹھ ہوگئی ہے۔

 

ٹیگس