پاکستان: کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں اضافہ
پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔
پاکستان کے کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تین ہزار تین سو آٹھ نئے مریضوں اور اٹھاون اموات کا اندراج کیا گیا ۔پاکستان میں اسی کے ساتھ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید دو ہزار چار سو تراسی مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ سولہ ہزار چار سو ننانوے ہوچکی ہے جن میں سے آٹھ ہزار تین سو اکسٹھ افراد جان کی بازی ہارگئے اور تین لاکھ پچپن ہزار بارہ افراد کورونا کو مکمل طور پر شکست دینے میں کامیاب رہے ۔
پاکستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد ترپن ہزار ایک سو چھبیس ہے جن میں سے دو ہزار چار سو چھتیس افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پاکستان سے موصولہ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے ایک اور ڈاکٹر چل بساہے۔
ادھر پشاور خیبر ٹیچنگ اسپتال میں سنیچر کی رات بر وقت آکسیجن فراہم نہ ہونے کی وجہ سے کورونا کے سات مریض دم توڑگئے ۔ اسی کے ساتھ پشاور میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر کے جاں بحق ہوجانے کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے مرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد چھبیس ہوگئی ہے۔
دوسری جانب نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ پانج دسمبر کو ملک میں کورونا سے متاثرین کا پتہ لگانے کے لئے اکتالیس ہزار چھے سو پینتالیس نمونوں کی جانـچ کی گئی جس کے بعد ملک میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد ستاون لاکھ چون ہزار نو سو چھیاسی ہوگئی۔