Dec ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • نواز شریف کا حکومت پر عوام کو مقبول لیڈروں سے محروم کرنے کا الزام

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان کی حکومت پر، عوام کے مقبول لیڈروں کو مجرم بنادینے کا الزام لگایا ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے لاہور میں اپنی جماعت کے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے آن لائن خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بقول ان کے آزادی بیان کا گلا گھونٹ رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے زیر کنٹرول ذرائع ابلاغ عامہ نے مسلم لیگ نون کے خلاف تشہیراتی مہم شروع کر رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے زیر کنٹرول ابلاغیاتی اداروں سے سیاہ کو سفید ثابت کرنے کا کام لے رہی ہے۔
میاں نواز شریف نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب دنیا بدل چکی ہے، سوشل میڈیا کی شکل میں آزادی اظہار کا نیا ذریعہ سامنے آچکا ہے جو جابروں کے شکنجے سے آزاد ہے۔
پاکستان کے ‎سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد سوشل میڈیا کی وجہ سے اب سچ کو چھپانا اور عام آدمی کی آواز کو دبانا ممکن نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے معلومات تک عوام کی رسائی بڑھی ہے، ان کی سوچ تبدیل ہوئی ہے اور یہ سفر جاری رہا تو ہم ووٹ کو عزت دلانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

ٹیگس