Dec ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • خیبر پختونخوا میں طبی عملے کی لاپراہی کا نوٹس

پاکستان میں کرونا مریضوں کی ہلاکت کے بعد طبی عملے کے چھ افراد کو فارغ کردیا گیا۔

پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخواہ میں مبینہ طور پر طبی عملے کی لاپراہی کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی حکومت نے فوری طور پر چھ ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے اموات کے معاملے کی رپورٹ عام کرنے کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کے ٹی ایچ کے بورڈ آف گورنرز کی کمیٹی کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 3 رکنی انکوائری کمیٹی نے 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ مکمل کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت جاں بحق مریضوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، اس اندوہناک واقعہ سے تمام اسپتالوں کو سبق سیکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آگسیجن کی کمی کے باعث 7 مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے سے متعلق اسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ رپورٹ کی روشنی میں اسپتال ڈائریکٹر سمیت 6 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس