Dec ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری، اموات میں تیزی سے اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ ایک دن میں اس جان لیوا وائرس نے 73 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 905 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 ہو چکی ہے۔

گزشتہ روز کورونا وائرس کے 34 ہزار 551 ٹیسٹ کیئے گئے، مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ ایک فیصد رہی جبکہ اب تک کُل 60 لاکھ 98 ہزار 771 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 48 ہزار 8 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔

ٹیگس