پاکستان میں کورونا کے وار جاری مزید71 افراد جاں بحق
Dec ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 71 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 2 ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ اب تک 61 لاکھ 76 ہزار 889 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 90 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 96 ہزار 591 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 505 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 71 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 80 ہوگئی۔
کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتا جا سکتا ہے۔