Dec ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعطم نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لئے پاکستان پر کوئی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

عمران خان نے ملکی ٹی وی چینل سما نیوز سے گفتگو میں اسرائیل کے ساتھ رابطے اور یا تل ابیب کی کابینہ کے کسی وزیر کے ساتھ ملاقات کے بارے میں ہر طرح کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے اسے رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے لئے دشمن کی سازش  قرار دیا۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے اسی طرح صیہونی حکومت کو تسلیم یا اس کے ساتھ کسی صلح سمجھوتے کے بارے میں سعودی عرب سمیت مختلف عرب ملکوں کے حکمرانوں کے اسلام آباد پر پڑنے والے دباؤ کے بارے میں ہر قسم کی رپورٹ کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام، ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ رہے ہیں اور وہ فلسطینی قوم کے حقوق کی ہمیشہ حمایت کرتے رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ مظاہرے کر کے فلسطینیوں پر غاصب صیہونیوں کے جرائم کی مذمت اور فلسطینیوں کے حقوق پر اپنی حمایت کا اظہار کے ساتھ ساتھ ہمیشہ غاصب صیہونیوں سے نفرت و بیزاری کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس