پاکستان میں کورونا کی دوسری لہرخطرناک
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 463 کیسز سامنے آئے جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 178 ہو چکی ہے جن میں سے 2 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے اس طرح کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 176 ہو گئی ہے جبکہ 2 ہزار 156 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے اس طرح اب تک 4 لاکھ 37 ہزار 229 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 39 ٹیسٹ کیئے گئے، کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 6 فیصد رہی، جبکہ اب تک کُل 67 لاکھ 37 ہزار 107 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آگیا ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتا جا سکتا ہے۔