Jan ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • سانحۂ مچھ کے شہداء کی تدفین شروع

سانحۂ مچھ میں شہید کان کنوں کی نمازِ جنازہ کے بعد تدفین کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے شیعہ کان کنوں کی نماز جنازہ علامہ ہاشم موسوی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، معاون خصوصی زلفی بخاری، صوبائی وزراء اور دیگر حکام اور اعلی شخصیات بھی موجود تھے۔ نماز جنازہ کے بعد میتیں تدفین کیلئے ہزارہ ٹاؤن قبرستان پہنچا دی گئیں جہاں تدفین کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ جلوس جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں جو لبیک یا حسین اور شہادت شہادت ، سعادت سعادت اور تکفیریوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کل رات کوئٹہ میں حکومت اوردھرنا دینے والے شیعہ مسلمانوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد 6 روز سے دھرنے میں بیٹھے سانحہ مچھ کے متاثرین نے دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا اعلان کیا تھا۔

 

ٹیگس