Jan ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں پھوٹ

عمران خان کی حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) میں اختلاہفات پیدا ہو گئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آپشن کو درست قرار دیا اوراپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی قیادت کو حکمت عملی بدلنے کا مشورہ دیدیا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن اتحاد کی قیادت کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ وہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقہ استعمال کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے آئینی طریقے سے وزیراعظم  کو ہٹانے کی بات ایسے میں کہی ہے کہ جب اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ، احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کے ذریعے حکومت کو ہٹانے پر تاکید کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب حکومت سے بات نہیں ہو گی اور صرف احتجاج کیا جائیگا۔

ٹیگس