Jan ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی گفتگو

پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو میں علاقے کے حالات اور افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغانستان کے وزیر خارجہ حنیف اتمر نے دونوں ملکوں کے درمیان امن کے عمل اور علاقے میں سیکورٹی کی صورت حال کے سلسلے میں صلاح و مشورہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 پاکستان کے وزیر خارجہ نے اس گفتگو میں افغانستان میں تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی اور تشدد میں کمی کے لئے بین الافغان مذاکرات کو آگے بڑھانے کو ضروری قرار دیا۔

افغانستان میں جنگ اورجھڑپوں کے خاتمے کے لئے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور نو جنوری سے قطر میں شروع ہوا ہے تاہم ابھی تک اُن کا کوئی نہ صرف کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے بلکہ ملک میں بڑھتی بد امنی اور دہشتگردی کے باعث اب مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے شک و تردید پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے۔

ٹیگس