Jan ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کا زور ایک دن میں 74 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 74 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی جب کہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

گزشتہ24 گھنٹےمیں کورونا کے 41 ہزار 285 ٹیسٹ کیےگئے، جس کے بعد اس وائرس کی تشخیص کے لئے کئے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 77 لاکھ 64 ہزار 114 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 563 نئے کیس سامنے آئے ہیں اس طرح ملک میں اس وبا کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 81 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اس ملک میں اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 4لاکھ 92 ہزار207 ہوگئی ہے جب کہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 820 ہوگئی ہے۔

ٹیگس