Jan ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا سے ہلاکتیں اور اسکول کھولنے کا اعلان

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 179 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 65 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پاکستان کےوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پرائمری، مڈل سکول اور یونیورسٹیاں یکم فروری سے کھل جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہواہے۔

درایں اثناء پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وبا نے مزید 65 افراد کی جان لے لی ہے جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 11 ہزار 623 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار439 ہے جو اپنے گھروں، اسپتالوں یا خصوصی مراکز میں زیر علاج ہیں۔ ان میں 2 ہزار 111 کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ ایک ہزار 407 افراد نے کورونا کی وبا کو شکست دے دی ہے۔ اس طرح اب تک 4 لاکھ 98 ہزار 152 کورونا مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 179 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد وائرس کی کورونا کے مصدقہ مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار214 ہوگئی ہے۔

ٹیگس