Feb ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر اور کورونا ویکسین

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 40 اموات اور 1245 کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار527 جب کہ کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 506 ہوگئی۔

در ایں اثناء ادارۂ صحت  کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مفت کورونا ویکسین کوویکس پلیٹ فارم سے ملے گی۔ کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔

پاکستان کو کوویکس سے کورونا ویکسین کی 4 کروڑ 55 لاکھ ڈوزز ملیں گی، کوویکس پاکستان کو مفت کورونا ویکسین مراحلہ وار فراہم کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے  میں آسٹرا زنیکا اور دوسرے میں فائزر کورونا ویکسین ملے گی۔ کوویکس جون تک پاکستان کو کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 71 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا۔ پاکستان کو آئندہ ماہ پہلی کھیپ میں آسٹرازنیکا کی 70 لاکھ ڈوزز ملیں گی۔

ٹیگس