Feb ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستان سپر لیگ کا آغاز

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے دن پشاور زلمی لاہور قلندر سے اور ملتان سلطان اسلام آباد یوٹائیٹیڈ سے مقابلے کے لئے میدان میں اتر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کریکٹ میچوں کا سنیچر بیس فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں باضابطہ کراچی کنگ اور کوئٹہ گلیڈیئرز کے میچ سے باضابطہ آغاز ہوگیا ۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ کے آغاز سے پہلے ایک مختصر لیکن رنگارنگ تقریب بھی منعقد ہوئی ۔

قابل ذکر ہے کہ اس سال پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب سنیچر کی شام استنبول میں ہوئی جس کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگ نے کوئٹہ گلیڈیئر کے مقابلے میں ٹائٹل کا دفاع کیا ۔ اس طرح پاکستان سپرکنگ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گیلیڈیئرز کو شکست اور کراچی کنگ کو سیزن کی پہلی فتح حاصل ہوئی ۔

سنیچر کی شام کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں شائقین کی محدود تعداد کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی تھی ۔پاکستان سپر لیگ کے دوسرے دن دو میچ کھیلے جارہے ہیں ۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈم میں کھیلے جانے والے دونوں میچوں میں پہلے میچ آغاز مقامی وقت کے مطابق دن کے دوبجے شروع گیا ہے جن میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز آنے سامنے ہیں ۔

ٹیگس