Feb ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کی سندھ اسمبلی میں ہاتھا پائی

پاکستان کی سندھ اسمبلی میں جمعے کو پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان ہاتھ پائی ہوگئی۔

کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعے کو سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوتے ہی، حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی۔

اسپیکر نے دونوں فریقوں سے ناراضگی کا اظہار اور ان سے پرسکون رہنے کی اپیل کی لیکن دونوں کے درمیان نونک جھونک جاری رہی اور زبانی حملوں میں شدت آنے کے بعد دونوں پارٹیوں کے اراکین نے ہاتھا پائی شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق حالات بگڑتے دیکھ کر اسپیکر نے اجلاس ملتوی ہونے کا اعلان کر دیا۔

 

ٹیگس