ایران سے باہمی تعاون کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سرفہرست
Mar ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
پاکستان کی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے باہمی تعاون کا فروغ ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہدحفیظ چوہدری نے آج جمعہ کے روز پریس بریفنگ کے دوران تہران، استنبول، اسلام آباد ٹرین منصوبے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے باہمی تعاون کا فروغ ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں ہمیشہ سرفہرست رہی ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز ایکو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایکو کے رکن ممالک کے مابین تجارتی روابط کے فروغ کیلئے نقل و حمل کو ضروری قنرار دیتے ہوئے تہران، استنبول، اسلام آباد ٹرین سروس کو علاقائی ممالک کے مابین روابط کے فروغ کیلئے اہمیت کا حامل قرار دیا۔