Mar ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • پیپلزپارٹی کا سینیٹر شیری رحمان کو سینٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے انتخاب کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم میں شامل پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمان کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

اگرچہ اس بات کا اعلان باضابطہ طور نہیں کیا گیا تاہم پاکستانی میڈیا نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شری رحمان کو قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی اس سلسلے میں، پچیس سینٹروں کے دستخط والی درخواست عنقریب سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق این پی اور بی این پی مینگل نے قائد حزب اختلاف کے انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کو حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو اکیس ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ بی این پی مینگل اور اے این پی کے دو دو ارکان موجود ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل دوسری بڑی جماعت مسلم لیگ نون اس معاملے میں پی پی پی کی حمایت کرے گی یا نہیں۔

کیونکہ پیر کو اسلام آباد میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے دوران بعض معاملات پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔

ٹیگس