نا اہلی کیس، الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کو نوٹس جاری کردیا
پاکستان کے الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے نو منتخب سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کو نا اہل قرار دیئے جانے سے متعلق درخواست قابل سماعت قرادیتے ہوئے متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
پاکستان کے الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے نو منتخب سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کو نا اہل قرار دیئے جانے سے متعلق درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے شعبہ قانون کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ بائیس مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔
اس سے پہلے پاکستان کے الیکشن کمیشن نے ایک ویڈیو کلپ پر سابق وزیر اعظم اور ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا جس میں علی حیدر گیلانی کو پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بدلے رقم اور ترقیاتی فنڈز کی پیش کش کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے مشرکہ امیدوار کی حیثیت سے حصہ اور حکمران جماعت پی ٹی آئی کے مضبوط ترین سمجھے جانے والے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو شکست دی تھی۔
پاکستان کی حکمران جماعت اور حتی وزیراعظم عمران خان نے یوسف رضا گیلانی کی جیت کو فلورا کراسنگ اور ہارس ٹریڈنگ کا نتیجہ قرار دیا تھا۔