Mar ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • چیئرمین سینیٹ کا انتخاب پی پی کی جانب سے عدالت میں چیلنج

پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عدالت میں چیلنج کردیا -

پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کے ووٹ مسترد ہونے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے لئے پاکستان پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضاگیلانی نے فاروق ایچ نائیک کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی ہے ہائی کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کی دائردرخواست سماعت کے لئے چوبیس مارچ مقرر کردی جس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کریں گے -

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کےحق میں پڑنے والے ووٹ مسترد کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے -

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی کے لئے دائر درخواستوں پر خود ان سے جواب طلب کردیا ہے اور اس کے لئے پانچ اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے-

 


خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس