Mar ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  •  پاکستان میں کورونا کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 63 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 91 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 63 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مثبت کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور ایک دن میں کورونا کے 4 ہزار368 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 418 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹوں کی تعداد 99 لاکھ 76 ہزار 791 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید 4 ہزار 368 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس جون میں پاکستان میں کورونا کی صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک تھی۔ اُس دوران کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا تھا اور سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہورہے تھے۔ جون 2020 کے بعد گزشتہ 9 ماہ میں آج ایک دن میں سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس سے قبل 16 جون 2020 کو ایک دن میں سب سے زیادہ 4 ہزار 443 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار 356 ہوگئی ہے۔ ان اعدادو شمار سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتا جاسکتا ہے۔

ٹیگس