Apr ۲۲, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۹ Asia/Tehran
  • شہباز شریف کی درخواست ضمانت متفقہ طورپر منظور

لاہور ہائی کورٹ کے ریفری بینچ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف کی ضمانت متفقہ طور پر منظور کرلی -

پاکستانی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی ریفری بینچ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی -

عدالت نے شہباز شریف کو پچاس پچاس لاکھ روپئے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے - سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے ماڈل ٹاؤن میں پلاٹ کی خریداری کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے شہبازشریف کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی اپیل کی لیکن عدالت نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی -

عدالت نے شہبازشریف کو جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے البتہ کہا جارہا ہے کہ شہباز شریف کی رہائی جمعہ کو متوقع ہے کیونکہ جمعرات کو عدالت کا وقت ختم ہوچکا تھا-

ٹیگس