Apr ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • نواز شریف کے اثاثے نیلام کرنے کا حکم

پاکستان کی ایک عدالت نے ملک کے سابق وزیراعظم اور حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کے اثاثے نیلام کرنے کا حکم دیا ہے۔

قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں اسلام آباد احتساب عدالت سے اپیل کی تھی کہ وہ اشتہاری ملزم میاں نواز شریف کے اثاثے نیلام کرنے کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ نواز شریف کی منقولہ اورغیر منقولیہ جائیدادیں ضبط کرکے انہیں نیلام اوراس سے حاصلہ رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائیں۔

مذکورہ عدالت نے نواز شریف کے بینک کھاتوں میں موجودہ رقوم بھی سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے صرف پندرہ فیصد رقم ادا کرکے لگژری گاڑیاں حاصل کی ہیں۔

نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں صحت جرم سے انکارکررہے ہیں اور اسے حکمراں جماعت تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی انتقام کا حصہ قرار دیتے ہیں۔

ٹیگس