Apr ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے استعفا دینے کو کہہ دیا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دوران حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے-

پاکستانی میڈیا کے مطابق پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب مہنگائی بلند ترین سطح کو چھورہی ہے ، انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ عمران خان مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں اس لئے وہ استعفا دے کر گھر چلےجائیں -

بلاول بھٹو نےکہا کہ بقول ان کے دواؤں کے دام سو فیصد سے زائد بڑھانا عام آدمی سے زندگی کا حق چھین لینے جیسا ہے - ان کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کی آواز بننا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہے اور یہ آواز ہم عوام کے حق میں اٹھارہے ہیں انہوں حکومت پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں مافیا بے لگام ہوکر زیادہ منافع کمارہا ہے -

پاکستان میں کچھ عرصے آٹا چینی اور دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سے اپوزیشن جماعتیں حکومت پر حملہ آور ہیں جبکہ عوام کو بھی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

ٹیگس