Apr ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • پاک ہند جنگ دونوں ملکوں کے لئے خودکشی کے مترادف ہے؛ خطہ جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوستان سے پانچ اگست دو ہزار انیس کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترک خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان اپنے پانچ اگست دو ہزار انیس کے فیصلے کو واپس لے لے تو پاکستان سبھی حل طلب مسائل پر گفتگو کے لئے تیار ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو بیٹھ کے بات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انھوں نے کہا کہ پاک ہند جنگ دونوں ملکوں کے لئے خودکشی کے مترادف ہوگی۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن کے درمیان بات چیت کا دونوں طرف سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی رہنماؤں نے فائربندی کی پابندی کا عزم ظاہرکیا جس کے بعد کشیدگی میں کمی آئی ہے۔

 

ٹیگس