قرآن کریم کے قلمی نسخوں کی نمائش
Apr ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۱:۳۲ Asia/Tehran
رمضان المبارک کے موقع پر قرآن کریم کے قلمی نسخوں کی نمائش، پاکستان کے شہر راولپنڈی میں شروع ہوگئی ہے۔
قرآن کریم کے قلمی نسخوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں، ایران کی ثقافتی قونصل خانے کے سربراہ احسان خزاعی اور راولپنڈی آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر وقار احمد بھی شریک تھے۔ پاکستان میں ایران کے ثفافتی قونصل خانے اور راولپنڈی آرٹس کونسل کے تعاون سے منعقد کی جانے والی یہ نمائش، سات روز تک جاری رہے گی۔
اس نمائش میں، مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان کی آرکائیو میں موجود قرآن کریم کے قلمی نسخے نمائش کے لیے پیش کئے گئے ہیں، جن میں فارسی تراجم والے بعض قلمی نسخے بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر قرآن کریم کے نفیس قلمی نسخوں کے ساتھ ساتھ ، قرآنی آیات پر مشتمل ، ایک پاکستانی فنکار کے فن پاروں کی بھی نمائش کی جارہی ہے۔