May ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کوویڈ 19 کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے۔

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر مزید 79 جانیں لے گئی جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 149 ہو گئی، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 213 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146 تک جا پہنچی، ایکٹو کیسزکی تعداد 87 ہزار953 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق 5 ہزار377 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 842 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے جبکہ شفا پانے والون کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 44 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتا جا سکتا ہے۔

ٹیگس